مریم نواز اورچدم برم کی گرفتار ی میں کیافرق ہے ؟چودھری منظور نے سوال اٹھا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنماچو دھری منظور نے کہاہے کہ حکومت کہتی ہے کہ مریم نواز مجرم ہے ، چدم برم اور مریم نواز کی گرفتاری میں کیافرق ہے ؟کشمیر تحریک انصاف کا ایشو نہیں ہے ، یہ پاکستان کا ایشو ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ شہباز گل جیسے تین چار لوگ ایسے ہیں جوکہتے ہیں کہ ہم عمران خان کے بارے میں وہ باتیں لے کر آئیں جن سے کتابیں بھری پڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی سے لے کر ریحام خان کی کتاب تک جو کچھ ہے سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پر کیا پالیسی ہے ؟ بھارت ساری دنیا میں تین ماہ سے پھررہا تھا یہ کہاں تھے ؟ حکومت کی جانب سے کیا کیاگیا ہے ، سلامتی کونسل میں تو چائنہ لیکر گیاہے ، حکومت نے کیا کیاہے ؟
چودھری منظور کا کہنا تھاکہ عالمی عدالت انصاف نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اگر بھارت کے حق میں مہر لگا دی تو پھر حکومت کیا کرے گی ؟ کشمیر تحریک انصاف کا ایشو نہیں ہے ، یہ پاکستان کا ایشو ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ مریم نواز مجرم ہے ، یہ مجرم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چدم برم اور مریم نواز کی گرفتاری میں کیافرق ہے ؟