موجودہ حالات میں بھی حکومت اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاﺅن کررہی ہے ، طارق فضل چودھری کا گلہ

موجودہ حالات میں بھی حکومت اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاﺅن کررہی ہے ، طارق فضل ...
موجودہ حالات میں بھی حکومت اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاﺅن کررہی ہے ، طارق فضل چودھری کا گلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں بھی حکومت اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاﺅن کررہی ہے ، ہمیں مسئلہ کشمیرپر دنیا سے مطلوبہ حمایت نہیں ملی ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ قوم سب سے پہلے آتی ہے، قوم کے لئے باہمی اختلافات کو بھلا کربات کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہمیں عالمی سطح اورمسلم امہ سے ایک مضبوط سپورٹ کی ضرورت تھی ۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم کو دیکھنا یہ ہے کہ کیا ہم کو عالمی سطح پر اور امہ سے سپورٹ ہم کوملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھی حکومت اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاﺅن کررہی ہے ، ہمیں مسئلہ کشمیرپر دنیا سے مطلوبہ حمایت نہیں ملی ہے ۔

مزید :

قومی -