حکومت ویڈیو کی سکارٹ لینڈ یارڈ سے تحقیقات کرالے ، محسن رانجھا کا مشورہ

حکومت ویڈیو کی سکارٹ لینڈ یارڈ سے تحقیقات کرالے ، محسن رانجھا کا مشورہ
حکومت ویڈیو کی سکارٹ لینڈ یارڈ سے تحقیقات کرالے ، محسن رانجھا کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنمامحسن رانجھا نے کہاہے اگر ویڈیو کسی کوبتائے بغیر بنائی جارہی ہے تو پھر تو سائبر کرائم کے تحت کیس بنتاہے، ناصر بٹ اس وقت ملک سے باہر بیٹھا ہے ، اس سے بات کرلیں اور سکارٹ لینڈ یارڈ سے اس کی تحقیقات کروالیں بجائے یہاں عدالت میں یہ کہنے کہ اس نے یہ بولا اور اس نے وہ بولا ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن رانجھا نے کہا کہ اگر ویڈیو کسی کوبتائے بغیر بنائی جارہی ہے تو پھر تو سائبر کرائم کے تحت کیس بنتاہے لیکن اگر ویڈیو کوئی دوسرا دیتاہے اور کہتاہے کہ آپ کے لیڈر کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تویہ ویڈیو دیکھ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
محسن رانجھا کا کہنا تھا کہ ناصر بٹ اس وقت ملک سے باہر بیٹھا ہے ، اس سے بات کرلیں اور سکارٹ لینڈ یارڈ سے اس کی تحقیقات کروالیں بجائے یہاں عدالت میں یہ کہنے کہ اس نے یہ بولا اور اس نے وہ بولا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو کی فرانزک کسی بھی ملک سے کروالیں ، ناصر بٹ برطانیہ میں ہے اوروہ ویڈیو کوتسلیم کرتا ہے ۔

مزید :

قومی -