کور کمانڈر لاہور کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی کاموں کا جائزہ لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے قصور ا ور ہیڈ سلیمانکی کا دورہ کیا اور ریسکیوآپریشن اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے قصور اور ہیڈ سلیمانکی کے قریب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دوران پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔