بلاول کے والد اور پھوپھو قانون کی گرفت میں ہیں، نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں:فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے والد اور پھوپھو قانون کی گرفت میں ہیں اور نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں،بلاول جیل میں جا کرنوازشریف کو مل کر سوال کریں جنہوں نے اپنے دور میں آپ کی والدہ ماجدہ،نانی پر مقدمات بنائے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگویب سائٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزرااعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے،اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں،غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں،دو خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قومی کاز کو تو بخش دیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب! نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہوگا،خواتین کے حوالے سے میاں صاحب کو جیل میں جا کر ملیں اور ان سے سوال کریں جنہوں نے اپنے دور میں آپ کی والدہ ماجدہ،نانی پر مقدمات بنائے۔نیب کو برا کہنے والے بتائیں نیب چیئرمین کا تقررکس نے کیا تھا؟مسئلہ نیب اور قانون کا نہیں کرتوتوں کا ہے۔بھٹو کے وژن سے غداری بھٹو ازم پر کرپشن کا داغ لگانے والوں نے کی۔آپ کے والد اور پھوپھو قانون کی گرفت میں ہیں اور نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔
بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزراءاعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے۔اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں۔ غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔ دو خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قومی کاز کو تو بخش دیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 22, 2019
بلاول صاحب! نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہوگا۔ خواتین کے حوالے سے میاں صاحب کو جیل میں جا کر ملیں اور ان سے سوال کریں جنہوں نے اپنے دور میں آپ کی والدہ ماجدہ،نانی پر مقدمات بنائے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 22, 2019
نیب کو برا کہنے والے بتائیں نیب چیئرمین کا تقررکس نے کیا تھا؟مسئلہ نیب اور قانون کا نہیں کرتوتوں کا ہے۔ بھٹو کے وژن سے غداری بھٹو ازم پر کرپشن کا داغ لگانے والوں نے کی۔آپ کے والد اور پھوپھو قانون کی گرفت میں ہیں اور نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 22, 2019