بلاول کوپتہ ہونا چاہئے کہ پاکستان میں کرپشن ناقابل معافی ہے ، مراد سعید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ حادثاتی چیئر مین والد کی کرپشن کا جواب دینے کی بجائے تقریریں کررہے ہیں ، بلاول کوپتہ ہونا چاہئے کہ پاکستان میں کرپشن ناقابل معافی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی تقریرپرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی چیئر مین والد کی کرپشن کا جواب دینے کی بجائے تقریریں کرتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کوپتہ ہونا چاہئے کہ پاکستان میں کرپشن ناقابل معافی ہے ، بلاول بھٹو کو یہ بات سمجھنا ہوگی کہ لوٹ مار پر سزا ہوتی ہے ۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ حادثاتی چیئر مین حکومتی کارکردگی پر تجریے سے پہلے ٹی ٹیز کا جواب دیں ۔ وہ اس طرح کی تقریروں سے عوام کو بیوف قوف نہیں بنا سکتے ۔