افغانستان ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی کو افغان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری مل گئی

افغانستان ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی کو افغان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری مل ...
افغانستان ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی کو افغان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری مل گئی

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر محمد نبی کو افغانستان کرکٹ بورڈ ( اے سی بی) میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے میٹنگ میں 4 نئے ممبرزکو شامل کرنے کی منظوری دی جن میں سابق کپتان بھی شامل ہیں۔آل راﺅنڈر نے 3 ٹیسٹ میچزکھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی تاہم وہ ٹی 20کرکٹ کھیل رہے ہیں۔35 سال کے محمد نبی نے 124 ون ڈے انٹرنیشنل اور 78 ٹی 20 میچزمیں افغانستان کی نمائندگی کر رکھی ہے۔ 

مزید :

کھیل -