کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے خواب دیکھنے والے ہوش میں آئیں:بلاول بھٹو

 کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے خواب دیکھنے والے ہوش میں آئیں:بلاول بھٹو
 کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے خواب دیکھنے والے ہوش میں آئیں:بلاول بھٹو

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے خواب دیکھنے والے ہوش میں آئیں۔بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاو¿س میں اہم اجلاس ہوا جس میں کراچی آرگنائزیشن کمیٹی کے ارکان اور سندھ حکومت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہر قائد کی ترقی کے لیے پی پی نے مثالی کردار ادا کیا، کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے خواب دیکھنے والے ہوش میں آئیں، فطری مسائل کو بنیاد بنا کر اگر شہر وفاق کے حوالے کرنے کے مطالبات کا سلسلہ چل پڑا تو یہ سلسلہ رکے گا نہیں، کراچی میرا شہر ہے اور مجھے اپنے شہر کی ترقی عزیز ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہر کراچی کے فیصلے وفاق کے بجائے کراچی والوں کو کرنے کا حق ہے، سندھ بھر میں پی پی پی عوام کی جانب سے دیے گئے اپنے اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی، لسانیت اور نفرت کی سیاست نے کراچی کو مسائل کا انبار بنانے کی کوشش کی، کراچی کے مسائل کا حل صرف اور صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہے۔

مزید :

قومی -