بابراعظم ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں؟ خبر آ گئی

بابراعظم ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں؟ خبر آ گئی
بابراعظم ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں؟ خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے بعد ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی امید ہے تاہم اس کیلئے انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اجازت لینا ہو گی۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹسمین کا انگلش کاﺅنٹی سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ ہے اور کاﺅنٹی پرامید ہے کہ آئندہ ہفتے بابر اعظم کی دستیابی کی تصدیق ہوجائے گی۔ اس کے باوجود بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کی وجہ سے ٹی 20 بلاسٹ کے 3 سے 4 میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

دوسری جانب اگر بابر اعظم کو ٹی 20 بلاسٹ میں شرکت کی اجازت ملتی ہے تو وہ پی سی بی نیشنل ٹی 20 کپ میں شرکت نہیں کریں گے جو ستمبر کے آخری ہفتے میں شیڈول ہے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ٹی 20 بلاسٹ کیلئے ہمپشائر سے معاہدہ ہے لیکن دونوں کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت پی سی بی کی اجازت سے مشروط ہے۔

مزید :

کھیل -