لاہورہائیکورٹ موسم گرما کی تعطیلات کے 10ویں ہفتے کا روسٹر جاری

لاہورہائیکورٹ موسم گرما کی تعطیلات کے 10ویں ہفتے کا روسٹر جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان 24اگست تک لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں عدالتی امور انجام دیں گے،ذرائع کے مطابق وہ راولپنڈی میں اپنے قیام کے دوران لاہورہائی کورٹ میں نئے ججوں کے تقررکے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان اورعدالت عظمیٰ کے متعلقہ ججوں سے غیر رسمی مشاورت کریں گے،دریں اثناء لاہورہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے 10ویں ہفتے کا روسٹر جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق آئندہ ہفتے لاہورہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر3ڈویژن اور8سنگل بنچ جبکہ راولپنڈی بنچ،بہاولپور بنچ اور ملتان بنچ میں ایک ایک ڈویژن اور دو دو سنگل بنچ عدالتی امور انجام دیں گے،روسٹر کے مطابق لاہورمیں ڈویژن بنچ نمبر ایک جسٹس شاہد وحید اور جسٹس جواد حسن،ڈویژن بنچ نمبردو جسٹس چودھری مشتاق احمد اور محمد وحید خان جبکہ ڈویژن بنچ نمبر تین جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل ہوگا،ڈویژن بنچ میں شامل تمام جج صاحبان سنگل بنچ کے طور پر بھی کام کریں گے،چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ 25اگست سے لاہورپرنسپل سیٹ پر عدالتی امور انجام دیں گے،ان کے علاوہ جسٹس محمد مسعود جہانگیر بھی لاہور میں سنگل بچ کے طور پر کام کریں گے،راولپنڈی بنچ میں کام کرنے والا ڈویژن بنچ چیف جسٹس محمدقاسم خان اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل ہوگا،چیف جسٹس صرف24اگست کو راولپنڈی میں عدالتی امور انجام دیں گے،بہاولپور بنچ میں جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس چودھری محمد اقبال پر مشتمل ڈویژن بنچ کام کرے گاجبکہ ملتان بنچ میں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ڈویژن بنچ عدالتی امورانجام دے گا،یہ جج صاحبان علاقائی بنچوں میں سنگل بنچ کے طورپر بھی کام کریں گے۔

روسٹر جاری

مزید :

صفحہ آخر -