ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نوشہرہ ورکاں کے وکلاء کیخلاف جھوٹی ایف آئی آردرج کرنے کی شدید مذمت
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نوشہرہ ورکا ں کے وکلاء کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے اوران کے گھروں پرچھاپے مارنے والے پولیس ملازمین کی فوری معطلی کا مطالبہ کردیا۔اس سلسلے میں لاہورہائی کورٹ بارکے صدر چودھری طاہر نصر اللہ وڑائچ، نائب صدربیرسٹرچودھری سعید حسین ناگرہ،سیکرٹری بیرسٹر ہارون دوگل اورفنانس سیکرٹری ذیشان غنی سلہریا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ وکلاء اور ان کے اہل خانہ پر تشدد کرنے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی بنا پر تمام متعلقہ پولیس اہلکاروں کو فی الفور معطل کیا جائے۔ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وکلاء برادری راست اقدام پر مجبور ہوگی۔
شدید مذمت