پائلٹ کے لائسنس معطلی کیخلاف درخواست،سی اے اے کوکارروائی سے روک دیا گیا

   پائلٹ کے لائسنس معطلی کیخلاف درخواست،سی اے اے کوکارروائی سے روک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پی آئی اے کے ایک اور پائلٹ حیدر عباس کی طرف سے لائسنس معطلی کے خلاف دائردرخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو درخواست گزار کے خلاف حتمی کاروائی سے روک دیا،مسٹر جسٹس جواد حسن نے حیدر عباس کی درخواست پر ڈی جی سول ایوی ایشن اوردیگرمدعاعلیہان کو نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں،لاہورہائی کورٹ اب تک 5سے زائد متاثرہ پائلٹوں کے حق میں عبوری حکم امتناعی جاری کرچکاہے،عدالت نے اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو سماعت کے لئے یکجا کرنے کی ہدایت کے علاوہ اس کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی 27(اے)کا نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کے لئے طلب کررکھا ہے۔
پائلٹ لائسنس

مزید :

صفحہ آخر -