شاہ محمود قریشی کے دورہ چین میں اقتصادی تعاون سرفہرست ہے: چینی میڈیا 

  شاہ محمود قریشی کے دورہ چین میں اقتصادی تعاون سرفہرست ہے: چینی میڈیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  بیجنگ(آئی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ چین کے ایجنڈے میں اقتصادی تعاون اولین ہے، چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق  وزیر خارجہ چین کے صوبہ ہینان میں چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای کیساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کیلئے دو روزہ دورے پر ہیں۔ وزرا کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا اہتمام صوبہ ہینان میں کیا گیا تھا کیونکہ چین یہاں ایک آزاد تجارتی زون بنا رہا ہے، جبکہ پاکستان گوادر میں آزاد تجارتی زون بنانے میں مصروف ہے۔پروفیسر چینگ نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سال مارچ میں پاکستان کی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 92 کا اضافہ ہوا۔ چین کے بڑے پیمانے پر بیرون ملک انفراسٹرکچر اقدام میں شمولیت کے بعد سے پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی ایک بڑی مقدار کو جذب کیا ہے۔ایک غیر ملکی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق   چائنا فارماسیوٹیکل گروپ کراچی کے ساتھ کورونا ویکسین کے ٹرائلز کے لئے تعاون کر رہا ہے۔تعاون کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر   چین ابتدائی پیداوار میں پاکستان کو کافی مقدار میں ویکسین فراہم کرے گا تاکہ وہ پاکستانی آبادی کا ایک پانچواں حصہ پورا کرسکیں۔
چینی میڈیا

مزید :

صفحہ آخر -