مریم نواز نے پتھر نیب کو نہیں، شہباز شریف کی سیاست کو مارے ہیں: شیخ رشید 

  مریم نواز نے پتھر نیب کو نہیں، شہباز شریف کی سیاست کو مارے ہیں: شیخ رشید 

  

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ آٹا، چینی سستے ہونے جا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے، مریم نے پتھر نیب کو نہیں شہباز شریف کی سیاست کو مارے، جن کے نیب میں کیس وہ زیادہ بول رہے ہیں، عثمان بزدار کا کچھ نہیں ہوگا، عثمان بزدار رہے گا۔ گرلز کالج کی افتتاحی تقریب سے شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کو احتساب سے گزرنا ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ابھی بچے ہیں، مریم نواز شہباز شریف کو پھنسا رہی ہیں، حکومت نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت جائے گی، سعودی عرب سے ہمارے تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا راولپنڈی میں سماجی شعبے کی ترقی کے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے، راولپنڈی میں تعلیم کے شعبے میں کئی نئے ادارے قائم کیے گئے، شعبہ صحت میں ماں اور بچے کی صحت کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے، ہم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے تیار ہیں، راولپنڈی میں 5 یونیورسٹیاں بنائیں گے۔

شیخ رشید 

مزید :

صفحہ آخر -