پنجاب میں 7نئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتا ل گیم چینجر ثابت ہونگے: یاسمین راشد

      پنجاب میں 7نئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتا ل گیم چینجر ثابت ہونگے: یاسمین راشد

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے بین الصوبائی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں صحت اور آبادی سے متعلق درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں مزیدآسانیاں پیداکرنے کیلئے وفاق اور صوبوں کومل کرکام کرناہوگا۔پنجاب میں سات نئے بننے والے مدراینڈ چائلڈہسپتال گیم چینجرثابت ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پنجاب کی عوام کیلئے صحت انصاف کارڈزتحفہ ہیں۔ صوبہ پنجاب یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اہداف حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال قابومیں ہے۔عمران خان کے سپاہی ہونے کی حیثیت سے عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکررہے ہیں۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -