پاک افغان تجارتی فروغ کیلئے چمن بارڈر کراسنگ کو دوبارہ سے کھول دیا گیا
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان کے خصوصی مندوب برائے افغانستان محمد صادق نے کہا ہے کہ پاک افغان تجارتی فروغ کیلئے جمعہ سے چمن بارڈر کراسنگ کو دوبارہ سے کھول دیا گیا ہے، خرلاچی، انگور اڈہ اور غلام خان کراسنگ پوائنٹس بھی اب ٹریڈ ٹرانزٹ کیلئے استعمال ہوں گے۔جمعہ کو پاکستان کے خصوصی مندوب برائے افغانستان محمد صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ طور خم بارڈر کراسنگ پررش ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں اور چمن کراسنگ پوائنٹ بھی جمعہ سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ محمد صادق نے کہا کہ خرلاچی، انگور اڈہ اور غلام خان کراسنگ پوائنٹس اب ٹریڈ ٹرانزٹ کیلئے استعمال ہوں گے، ٹریڈ،ٹرانزٹ ٹریفک کا رخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چمن بارڈر