حکومت کی معاشی پالیسیوں نے ہر پاکستانی کی مشکلات میں اضافہ کیا: سراج الحق 

    حکومت کی معاشی پالیسیوں نے ہر پاکستانی کی مشکلات میں اضافہ کیا: سراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  پشاور(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ  معیشت کو بہتر کیے بغیر سیاسی آزادی بھی ناممکن ہے۔ حکومت معیشت ٹھیک نہ کر سکی تو اس کی ناکامی یقینی ہے۔موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں نے ہر پاکستانی کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے سودی نظام اور قرضوں کے بنیاد پر قائم نظام نے پاکستان کے معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔وہ پشاو رمیں الخدمت تاجران کے زیر اہتمام تاجر سیمینار سے خطا ب کرر ہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت میں سب سے زیادہ تاجروں کو نچوڑا گیا ہے۔ ایف بی آر کی وجہ سے تاجر برادری ذہنی کوفت اور دہشت میں مبتلا ہیں۔ نیب بی آرٹی منصوبے کے تحقیقات کرائے اگر حکومت نے سابقہ حکومتوں کے نقش قدم پر ہی چلنا تھا تو اسے بلند و بانگ دعوے نہیں کرنے چاہئیں تھے۔ آئی ایم ایف کے کہنے پر چھوٹے تاجروں کا گلا دباناظلم ہے۔ چھوٹے تاجروں پر ٹیکس بڑھانے سے تجارت میں بہتری آئے گی نہ برآمدات بڑھ سکیں گی۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے اربوں روپے کا سرمایہ ڈوب چکاہے اور ملکی سرمایہ کار بھی اپنے کاروبار سمیٹ کر باہر بھاگ رہے ہیں۔ حکومت اب بھی اسلام کے انقلابی معاشی نظام کو اپنانے کے لیے تیار نہیں۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -