گریڈ 20میں پروموشن کیلئے افسران کیخلاف چلنے والی انکوائریوں، مقدمات کی تفصیلات طلب

  گریڈ 20میں پروموشن کیلئے افسران کیخلاف چلنے والی انکوائریوں، مقدمات کی ...

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری مواصلات وتعمیرات پنجاب نے گریڈ19کے 12افسروں کو گریڈ20میں پروموشن بورڈ کے لئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سے ان کے خلاف چلنے والے مقدمات اور انکوائریوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے ان میں انصر محمود، امجد رضا خان، محمد ریاض، خرم اقبال، عبدالقیوم طاہر، خاور زمان،محمد نسیم اشرف، محمد عثمان،محمد افضل،محمد اکمل بلوچ،حافظ جاوید اقبال اورمحمد اقبال یاور شامل ہیں،سیکرٹری مواصلات وتعمیرات پنجاب کیپٹن (ر) اسد نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو تحریری لیٹر میں ان افسروں میں سے جن کے خلاف کرپشن کے حوالے سے چلنے والی انکوائریوں اور مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں جبکہ ایسے افسران جن کے خلاف اینٹی کرپشن میں کوئی مقدمہ یا انکوائری زیرسماعت نہیں ان کی بابت کلیئرنس این او سی جاری کئے جائیں تاکہ ان افسروں کے نام گریڈ 20میں ترقی کے لئے حکومت پنجاب کو بھجوائے جائیں۔ 

تفصیلات طلب

مزید :

صفحہ آخر -