امریکی بلاگر سینتھا ڈی رچی کی درخواست پر رحمن ملک کو نوٹس فریقین سے جواب طلب
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی بلاگر سینتھا ڈی رچی کی درخواست پر رحمن ملک کو نوٹس جاری کر دیا۔ جمعہ کو کیس پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے سینتھیا کی درخواست پر رحمان ملک کو نوٹس جاری کردیا۔تھانہ سیکریٹریٹ کے ایس ایچ او، ایس پی شکایت سیل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔کیس کی سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ یاد رہے کہ سینتھیا ڈی رچی نے لوئر کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،امریکی بلاگر نے رحمان ملک کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔
گر سینتھا ڈی رچی