پنجاب، خیبر پختونخوا سے ٹڈی دل کا  خاتمہ،بلوچستان، سندھ میں موجود  نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر 

      پنجاب، خیبر پختونخوا سے ٹڈی دل کا  خاتمہ،بلوچستان، سندھ میں موجود ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے ٹڈی دل کا  خاتمہ کر دیا ہے تاہم بلوچستان اور سندھ میں ٹڈی دل موجود ہے۔ این  اایل سی سی کے اعلامیہ کے مطابق وزات قومی غذائی تحفظ اور پاک آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جمعہ کو بھی جاری رہا،گذشتہ 24 گھنٹوں میں 233282 ہیکٹرز رقبے کا سروے مکمل کرلیا گیا، 24 گھنٹوں میں تھرپارکر اور لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں 1102 ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کیا گیا،گذشتہ6 ماہ میں 1116739 ہیکٹرز رقبے پر سپرے کر کے ٹڈی  دل کا  خاتمہ ہوگیا۔

 ٹڈی دل

مزید :

صفحہ آخر -