پنجاب اسمبلی کے 40ارکان کی صدر عارف علوی سے ملاقات

پنجاب اسمبلی کے 40ارکان کی صدر عارف علوی سے ملاقات

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے پنجاب اسمبلی کے 40 ممبران پر مشتمل وفد کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کا انعقاد کیا، ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس میں ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کو ثر عباس، ایم پی اے میاں شفیع، وسیم بدوزئی، سعدیہ سہیل، عظمی کاردار، ندیم قریشی، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی حیدر گیلانی، سید عثمان محمود، شازیہ عابد اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات ایس ایس ڈی او کی ورکشاپ کے تحت کروائی گئی جس کا مقصد ملک سے انتہا پسندی سے خاتمے کے قوانین پر عملدرآمد کروانا اور پنجاب میں سٹینڈنگ کمیٹیوں کو با اختیار بنانے کے لئے ممبران اسمبلی کو ریسرچ معاونت فراہم کرنا ہے۔

صدر مملکت ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -