اداکارہ عتیقہ اوڈھو9 سال بعد شراب کیس میں باعزت بری
راولپنڈی(آئی این پی)عدالت نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی سول عدالت میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب کیس کی سماعت ہوئی۔ سول عدالت نے 9 سال 2 ماہ اور 14 روز بعد فیصلہ سناتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری کردیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فنکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہذا انہیں بری کیا جاتاہے۔ سول جج یاسر چوہدری نے میرٹ پر فیصلہ سنایا۔ عتیقہ اوڈھو پر الزام تھا کہ اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے ان کے بیگ سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔
عتیقہ اوڈھو بری