کیماڑی کو ضلع بنانے میں سیاسی مفادات کا تاثر غلط ہے، مرتضی وہاب

کیماڑی کو ضلع بنانے میں سیاسی مفادات کا تاثر غلط ہے، مرتضی وہاب

  

کراچی(آئی این پی) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ضلع کیماڑی سیاسی مفادات کے لیے بنایا گیا ہے۔ ضلع بلدیاتی انتخابات کیلئے بنایا گیا۔ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ سندھ ہماری ماں ہے اس کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ تعصب میں لوگوں کی خدمت نہیں ہوتی مل کر کام کرنا ہوگا، کراچی کے معاملات کو آفات بنادیا گیا ہے۔ سندھ حکومت پر بلاوجہ تنقید کی جارہی ہے، کراچی کی سب کو فکر ہے لاہور کی تباہی کسی کو نظر نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا دوہرا معیار ہے، یہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے اور اختیارات کا رونا روتے ہیں۔نئے صوبے کا مطالبہ کرنے والے تعصب کا کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں۔

 مرتضی وہاب

مزید :

صفحہ آخر -