میڈیا سے متعلق قانون سازی سے قبل اعتماد میں لیا جائے، سی پی این ای

میڈیا سے متعلق قانون سازی سے قبل اعتماد میں لیا جائے، سی پی این ای

  

اسلام آباد (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کا ہنگامی اجلاس مرکزی صدر خوشنود علی خان کی صدارت میں ہوا جس میں ممتاز بھٹی ایڈیٹر روزنامہ دن، سیدتبسم عباس شاہ ایڈیٹر روزنامہ صدائے سچ، رانا رضوان ارشد ایڈیٹر روزنامہ کیپیٹل ٹائمز،سردار فیاض ایڈیٹرروزنامہ بولتا پاکستان، قاضی شاکر ایڈیٹر روزنامہ سن نیوز، جعفرعلی بلتی ایڈیٹر روزنامہ سلام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کی تقسیم، اے بی سی، سنٹرل میڈیالسٹ،پرنٹرز،پبلشرز اور صحافیوں کوسزائیں دلوانے کے لیے نئے قوانین، پرنٹنگ پریسوں پر چھاپوں سمیت میڈیا سے متعلق دیگر امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پرپرنٹنگ پریسوں پر چھاپوں، میڈیا سے متعلق سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر مختلف قوانین کی تیاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم، وفاقی وزیراطلاعات، مشیر اطلاعات اور سیکرٹری اطلاعات ونشریات سے یہ مطالبہ کیاگیاکہ اشتہارات کی منصفانہ تقسیم،پرنٹنگ پریسوں پر بلاجواز چھاپے بند، پرنٹرز، پبلشرز، صحافیوں کو سزائیں دلوانے قوانین اور اے بی سی اور سنٹرل میڈیا لسٹ کے لیے نئے قوانین بنانے سے باز رہا جائے،کسی بھی قانون سازی سے قبل سی پی این ای سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور اس کے بغیر کوئی قانون سازی نہ کی جائے۔ اس موقع پر اے پی این ایس سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ بھی اس حوالے سے اپناکرداراداکرے۔ 

 سی پی این ای

مزید :

صفحہ آخر -