سپین،آتشزدگی سے جاں بحق 7پاکستانیوں کی میتیں نہ ملنے پر ورثا کا احتجاج 

  سپین،آتشزدگی سے جاں بحق 7پاکستانیوں کی میتیں نہ ملنے پر ورثا کا احتجاج 

  

بارسلونا(آئی این پی) سپین کے شہر بارسلونامیں آتشزدگی کے باعث تین پاکستانی بھائیوں کی ہلاکت کا معاملے پرپاکستانی کمیونٹی نے تعاون نہ کیے جانے پرپاکستانی قونصلیٹ اور سفارتخانے کیخلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔سپین میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ کی مبینہ بدانتظامی کے باعث بارسلونا میں آتشزدگی سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں 7روز بعد بھی ورثا کے حوالے نہ کی جا سکیں ۔پاکستانی کمیونٹی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میتوں کی حوالگی کیلئے پاکستانی قونصلیٹ کوئی تعاون نہیں کر رہا ہے۔مظاہرین نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔سپین میں تعینات قونصلرجنرل عمران علی نے بتایا کہ کیس ابھی عدالت میں ہے، عدالتی فیصلے کے بعد میتیں پاکستان روانہ کی جائینگی۔

سپین احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -