سما ہنی،بھارتی فائرنگ سے زخمی خاتون سی ایم ایچ کھاریاں میں دم توڑگئی

 سما ہنی،بھارتی فائرنگ سے زخمی خاتون سی ایم ایچ کھاریاں میں دم توڑگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سما ہنی (آئی این پی) بھارتی فائرنگ سے گزشتہ روز زخمی ہونیوالی ہری پور(عبداللہ پور) سما ہنی کی خاتون جان بیگم(شا جہان بیگم) زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سی ایم ایچ کھاریاں میں جام شہادت نوش کر گئیں،شہید ٹھیکدار اجمل اور بابو نصیر کی والدہ تھیں، نماز جنازہ ہری پور میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق بھارتی فائرنگ و گولہ باری کی زد میں آ کر 60 سالہ خاتون جان بیگم کے سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئیں تھیں، جنہیں فوری طور پر میرپور اور بعدازاں کھاریاں ریفر کیا گیا جہاں علاج معالجہ جاری تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زخمی خاتون جام شہادت نوش کر گئیں،اس دہشت گردی کا عالمی دنیا کو نوٹس لینا چاہیے۔
خاتون شہید

مزید :

صفحہ آخر -