سٹیزن پورٹل انتظامیہ نے سرکاری محکموں کی کارکردگی جانچنے کا عمل تیز کردیا

سٹیزن پورٹل انتظامیہ نے سرکاری محکموں کی کارکردگی جانچنے کا عمل تیز کردیا

  

اسلام آباد (آئی این پی) سٹیزن پورٹل انتظامیہ نے افسروں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال تیز کردی، اب بیوروکریسی اور محکموں کے سربراہان کو کارکردگی پر جزا و سزا ملے گی۔تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل، ڈلیوری یونٹ نے اداروں کی کارکردگی جانچنے کا نظام متحرک کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے بعد کمشنرز،ڈی سی اوز،صوبائی سیکریٹریز کی باری ہے، سٹیزن پورٹل انتظامیہ نے افسروں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال تیز کردی، اعلی کارکردگی پرتعریفی سرٹیفکیٹ اور ناقص کارکردگی پرشوکازنوٹس ملے گا۔پنجاب،کے پی کمشنرزکی کارکردگی کاڈیٹااکٹھا کرناشروع کردیا گیا جبکہ سٹیزن پورٹل نے ڈی سی اوز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

سٹیزن پورٹل

مزید :

صفحہ آخر -