سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کاپانچویں کے بعد ہشتم کا امتحان ختم کرنیکاحتمی فیصلہ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کاپانچویں کے بعد ہشتم کا امتحان ختم کرنیکاحتمی ...

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پانچویں کے بعد ہشتم کا امتحان ختم کرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا،جس کے تحت رواں سال پیک کے تحت ہشتم کا امتحان منعقد نہیں کیا جائیگا، پیک کے تحت ہر سال 25 لاکھ بچوں کا امتحان لیا جاتا تھا،پنجاب ایگزمیشن کمیشن نے طلباو اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے صرف اسیسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے،طلبا کے سالانہ امتحانات سکولوں میں ہی منعقد کیے جائیں گے.اول تا ہفتم کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں ترقی دے ی گئی،سکول کھلتے ہی بچے نئی کلاس میں بیٹھیں گے۔ وزرات قانون کی جانب سے قوانین میں ترامیم کرنے کی ہدایت پر طلبا پریشان تھے، بورڈ  حکام نے صوبہ بھر کے طلبا کو پالیسی کے مطابق اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔  بورڈ  حکام حکام کا کہناتھا کہ  قوانین میں ترمیم بورڈ نے کرنی ہے طلبا پریشان نہ ہوں،تمام طلبا پالیسی کیمطابق پرموٹ ہیں، طلبا سوشل میڈیا پر توجہ دے  کر خود کو پریشان نہ کریں۔ طلبااور اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی سیسروے کرایا جائیگا،تھرڈ پارٹی تمام اضلاع کے منتخب سکولوں کے امتحانات منعقد کرے گی۔ پیک حکام نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ہشتم جماعت کے نتائج میں تاخیر نہیں کی جائے گی، ہشتم جماعت کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو ہی کیا جائے گا۔

سکول ایجوکیشن

مزید :

صفحہ آخر -