پنجاب کے حج آرگنائز ر نے 3ایگزیکٹو ممبران بلا مقابلہ منتخب کرانے کی تجویز دیدی 

  پنجاب کے حج آرگنائز ر نے 3ایگزیکٹو ممبران بلا مقابلہ منتخب کرانے کی تجویز ...

  

لاہور (میاں اشفاق انجم سے) ہوپ پنجاب کے 19ستمبر 2020ء کو ہونیوالے انتخابات میں حج آرگنائزر نئی اور جوان قیادت منتخب کرانے کیلئے پرعزم، 2020ء کو عمرہ اور حج ٹریڈ کیلئے آزمائش کا سال قرار دیتے ہوئے پنجاب کے حج آرگنائزر نے باہمی اختلافات، د ھڑے بندی ختم کر کے ٹریڈ کے وسیع تر مفاد میں 3ایگزیکٹو ممبران کیلئے کچھ کر گزر نے کا جذبہ رکھنے والوں کو بلاِ مقابلہ منتخب کرانے کی تجویز دیدی، روزنامہ پاکستان کو فون کر کے حج آرگنائزر کی بڑی تعداد نے ملتان ریجن سے مسارات گروپ کے روح رواں چو ہد ری محمد افضل لاہور کی دو نشستوں کیلئے سینئر ترین حج آرگنائزر ٹریول ٹریڈ کی نامور شخصیت، چوہدری بشیراور الحاج فیصل لیاقت کا نام پیش کیا ہے۔ حج آرگنائزر کا موقف ہے ملتان ریجن کا ملتان میں پولنگ کرانے کا مطالبہ بھی تسلیم کر لیا گیا ہے وہ متفقہ طور پر چوہدری محمد افضل کو نامزد کر کے بلاِ مقابلہ منتخب کرانے کیلئے پیش کریں۔ اسی طرح لاہور کی دو نشستوں کیلئے جواں عزم الصبور گروپ کے چوہدری بشیر اور آن ٹورز کے الحاج فیصل لیاقت کا نام متفقہ طور پر پیش کریں اور چیئرمین ہوپ شاہد رفیق پنجاب کیلئے بلاِ مقابلہ چیئرمین نامزد کر کے نئی روایت قائم کریں۔ حج آرگنائزر کا کہنا ہے دھڑے بند ی اور ایک دوسرے کیخلاف محاذ آرائی سے بڑا نقصان ہو چکا اب متحد ہونے کا وقت اور مل کر ٹریڈ کو بچایا جائے تما م ا مو ر طے کرنے کیلئے چیئرمین ہوپ پنجاب خرم ثقلین سے مطالبہ کیا ہے وہ جلد جنرل کونسل کا اجلاس بلا کر تمام امور حج آرگنائزر کی مشاورت سے موقع پر اپنی نگرانی میں مکمل کرا ئیں۔ 

تجویز

مزید :

صفحہ آخر -