میمن خدمت فورم دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لے آیا

  میمن خدمت فورم دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لے آیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) دنیا بھر میں کورونا وبا ء کے باعث بیرون ممالک میں پھنس جانیوالے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے میمن خد مت فورم اپنا نمایاں کردار ادا کررہا ہے، اب تک دبئی میں پھنسے ہوئے 1900 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جاچکا ہے، میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہوئے میمن خدمت فورم کے سربراہ حاجی مسعود پاریکھ نے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت ان پاکستانیوں کو واپس لا ئے ہیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ اختر عرفا، یحییٰ پولانی اور فاروق غازیانی بھی موجود تھے، حاجی مسعود پاریکھ نے کہا کہ جنوری، فروری میں کورونا وبا کا آغاز ہوا تھا جس کے بعد مارچ کے مہینے سے ہی ہمیں پیغامات مل رہے تھے کہ دبئی میں ہزاروں پاکستانی پھنس گئے ہیں جس کے بعد ہم نے ان سے رابطہ کیا اور بعد ازاں ایک خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستانیوں کو واپس لایا گیا، جبکہ رہ جانیوالوں کودوسر ی فلائٹس کے لایا گیا یہ وہ لوگ ہیں جن کی ملازمتیں ختم ہوگئی تھیں اور ان کے پاس وطن واپسی کے لئے ٹکٹ خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں تھے، ہم ان لوگوں کو وطن لائے اور کراچی آمد پر انہیں تحائف اور پانچ ہزار روپے نقد دیئے گئے۔ اس موقع پر ہم عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے چوہدر ی نثار کے بھی شکر گزار ہیں جن کے تعاون کے باعث یہ کام ممکن ہوسکا، حاجی مسعود پاریکھ نے بتایا کہ سعودی حکام نے اجازت دیدی ہم جلد ہی سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں، انھوں نے اپنی ٹیم کے ارکان عارف پنجابی، اے کے میمن، امین شریف، حاجی عارف اور امین مینڈا کا بھی شکریہ ادا کیا جو ان کیساتھ شب و روز کام کررہے تھے۔

میمن خدمت فورم

مزید :

صفحہ آخر -