لاہور سمیت کئی شہروں میں آٹا اور چینی کی بڑھتی قیمتوں سے عوام پریشان، سرکاری نرخوں پر دستیابی خواب بن گئی 

    لاہور سمیت کئی شہروں میں آٹا اور چینی کی بڑھتی قیمتوں سے عوام پریشان، ...

  

  لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی بڑے اضلاع اور شہروں میں سستے آٹے اور چینی کی قلت برقرار،عوام سرکاری نرخوں پر آٹے، چینی کے حصول کے لیے خوار۔سرکاری نرخوں پر دستیابی خواب بن گئی۔ بازار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اور 70 روپے کلو چینی کی دستیابی مشکل ہو گئی۔آٹھ سو ساٹھ روپے والے آٹے کے تھیلے کی فلور ملز سے ہی سپلائی کم، جبکہ چینی ہول سیل مارکیٹ میں 92 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔شہر کے بیشتر پرچون و کریانہ دکانداوں نے جرمانوں اور مقدمات سے بچنے کیلئے چینی کی فروخت ہی بند کردی ہے۔ تاہم کچھ دکاندار چینی 95 روپے سے100 روپے کلو تک بیچ رہے ہیں۔آٹے اور چینی کی مسلسل قلت پر عوام پریشان ہیں، کہتے ہیں، چینی جہاں دستیاب ہے وہاں 100روپے کلو تک فروخت ہو رہی۔ 20کلو آٹے کا تھیلا نہ ملنے پر چکی کا مہنگا آٹا خریدنے پرمجبور ہیں۔گزشتہ دو ماہ سے چینی اور آٹے کی قلت ختم ہونے کے بجائے دن بدن بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٓآٹا چینی مہنگی

مزید :

صفحہ آخر -