این آر او، این آر او کے تماشے بند کریں، مریم اورنگزیب 

  این آر او، این آر او کے تماشے بند کریں، مریم اورنگزیب 

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراطلاعات شبلی فراز کو ایک بار پھر چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ این آر او این آر او کے تماشے بند کریں،این آر او پہ چلتا وزیراعظم دوسروں کو کیا این آر او دے گا؟وزیراعظم کے پاس این آر او دینے کا مینڈیٹ کہاں سے آ گیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اور وزیراطلاعات کو پہلے بھی چیلنج کیاتھا کہ این آر او مانگنے والا کا نام بتائیں، اب تک نہیں بتایا،پہلے بھی کہا ہے کہ کاغذ نہ لہرائیں، قوم کو بتائیں کس نے این آر او مانگا؟،اب کاغذ لہرانے کا نہیں بلکہ کرپٹ، نالائق اور نااہل ٹولے کے گھر جانے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹی حکومت کے ترجمان کاغذ لہرانے کے ڈرامے کرتے ہیں، ثبوت مانگنے پر ہمیشہ بھاگ جاتے ہیں، انہوں نے کہاکہ باربار کاغذلہرانے کے بجائے نام بتائیں کس نے این آر او مانگا ہے۔

 مریم اورنگزیب 

مزید :

صفحہ آخر -