حاصل بزنجو مدبرسیاستدان  تھے، انجینئر سلمان خان

  حاصل بزنجو مدبرسیاستدان  تھے، انجینئر سلمان خان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور بلوچستان کی ممتاز قبائلی شخصیت میر حاصل بزنجو کے مقامی ہسپتال میں انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاصل بزنجو مدبر سیاستدان تھے انکی سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں آمرانہ دور میں انہوں نے اپوزیشن کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے جمہوریت کی بحالی اور پارلیمنٹ کی بادلادستی کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے ملک ایک محبت وطن سیاستدان سے محروم ہوگیا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انجینئر سلمان خان نے کہا کہ حاصل بزنجو نے بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے بڑا کام کیا وہ بلوچستان کے ہر دل عزیز سیاستدان میں سے ایک تھے جنکا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -