ہری را م کا حاصل بزنجو  کے انتقال پر اظہار افسوس 

   ہری را م کا حاصل بزنجو  کے انتقال پر اظہار افسوس 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور اور خوراک ہری رام کشوری لال نے نیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ میر حاصل بزنجو کے اچانک انتقال پر اپنے گہر ے دکھ اور افسو س کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر حاصل بزنجو ایک منفرد شخصیت کے مالک تھے، انہو ں نے اپنی پوری زندگی پروگریسو سیاست کے لئے وقف کر دی اور اپنے اصولوں پر کبھی بھی سودے بازی نہیں کی، انہوں نے کہا کہ میر حاصل بزنجو بلوچستان کی ایک موثر آواز تھی،انہوں نے بلوچستان کے حقوق کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی اور صوبائی خودمختا ری کے لئے ان کے کردار کو کبھی فرا مو ش نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال نے مرحوم کے لوا حقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -