کراچی سندھ کا حصہ تاقیامت رہے گا،وزیر صحت سندھ

  کراچی سندھ کا حصہ تاقیامت رہے گا،وزیر صحت سندھ

  

قمبر شہداد کوٹ(این این آئی)وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہونے کہاہے کہ وفاق کتنے بھی حربے استعمال کرلے، کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے نہیں دیں گے۔گزشتہ روزڈی ایچ کیوہسپتال قمبر شہداد کوٹ کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا کہ کراچی سندھ کا حصہ ہے اور تاقیامت رہے گا،۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے ڈی ایچ کیوہسپتال قمبر شہداد کوٹ کیلئے دو ایمبولینسز کا بھی افتتاح کیا،مذ کورہ ہسپتال دسمبر تک فعال ہوجائے گا۔

عذرا پیچوہو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کی جانب سے وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو کے اسکولز سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا گیا ہے۔پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے رہنما پرویز ہارون نے کہا ہے کہ پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی وزیر صحت سندھ کے تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کے غیر ذمہ دارانہ بیان کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور اسے مسترد کرتی ہے، وزیر صحت کو تعلیمی اداروں کے معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے بعض وزرا کی تعلیم دشمنی عیاں ہو چکی ہے ان کے اپنے بچے تو ملک سے باہر پڑھتے ہیں یا ملک کے مہنگے ترین اسکولز میں زیر تعلیم ہیں ان بچوں کو گھر بیٹھے آن لائن کلاسز اور مہنگے ترین ٹیچرز پڑھا رہے ہیں لہذا انہیں قوم کے بچوں کی تعلیم کی فکر نہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اسکولز کھولنے کے حق میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی طویل بندش کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچے چائلڈلیبر کی طرف منتقل ہو چکے ہیں اور اس سے بھی بڑا خطرہ یہ ہے کہ ایسے تمام بچے چائلڈ ایبیوز (Child Abuse) کا بآسانی شکار ہو سکتے ہیں۔پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے رہنما پرویز ہارون نے کہا ہے کہ ان بچوں کی اب تعلیمی اداروں میں واپسی بہت مشکل ہو چکی ہے  مگر اس سنگین مسئلے کی طرف کسی کی توجہ نہیں۔اپنے بچوں کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے اس سلسلے میں صوبے بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے ٹیچرز کو SOPs کی ٹریننگ دے رہے ہیں اور بچوں کو مخصوص تعداد میں بلا کر سماجی فاصلے سے بیٹھنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -