کراچی،ملیر لیاقت  مارکیٹ میں آتشزدگی 4دکانیں جل گئیں 

کراچی،ملیر لیاقت  مارکیٹ میں آتشزدگی 4دکانیں جل گئیں 

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ملیر کی لیاقت مارکیٹ میں لگی آگ کے سبب 4 دکانیں جل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ملیر لیاقت مارکیٹ میں 4 دکانوں میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ حکام کواطلاع ملتے ہی 2 فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ذرائع کے مطابق آگ کے باعث دکانوں میں رکھا سامان جل گیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

صفحہ آخر -