اقوال زریں
٭پاؤں بے شک پھسلے مگر زبان نہ پھسلے۔
٭کچھ سیکھنا چاہتے ہو تو وقت سے سیکھو۔۔
٭موت،وقت، گاہک کسی کا انتظار نہیں کرتے۔
٭جل کر کباب ہونے سے کھل کر گلاب ہونا بہتر ہے۔
٭خیرات مال میں اضافہ کرتی ہے۔
٭جیسے محبت تم اپنے ماں باپ سے کروگے ویسے ہی محبت تم سے تمہاری اولاد کرے گی۔
٭یہ دنیا ایک بینک کی طرح ہے،آج اس میں جو جمع کروگے کل قیامت والے دن اس میں سے وہی ملے گا۔
٭اپنی اصلاح دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔
٭آرام سے زندگی گزارنا چاہتے ہو تو اپنے دل سے لالچ نکال دو۔
٭سچ بولنے والا دشمن جھوٹ بولنے والے دوست سے بہتر ہے۔
٭صدقہ دینے کیلئے مصیبت کا انتظار نہ کر۔
٭نعمتوں کا شکر ادا کرنے کیلئے نعمتوں کے چھن جانے کا انتظار نہ کر۔
٭جس چیز سے تجھے مطلب نہ ہو اسکی طرف توجہ نہ دے۔
٭جانے والی چیز کا غم نہ کر۔
٭جس شخص کی زبان اس پر حکمران ہو تو وہی اسکی موت اور ہلاکت کا فیصلہ کرتی ہے۔
٭جس شخص کی امیدیں چھوٹی ہوتی ہیں اسکے عمل بھی درست ہوتے ہیں۔
٭جو شخص چھوٹی مصیبتوں کو بڑا سمجھتا ہے اللہ تعالیٰ اسے بڑی مصیبتوں میں مبتلا کردیتا ہے۔
٭جو شخص اپنا بھید نہیں چھپا سکتا اوہ دوسروں کا کیا چھپائے گا۔