ہم نے اسرائیل کیساتھ جنگ نہیں لڑنی، کئی عرب ممالک تعلقات کیلئے کوشا ں:یو اے ای
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے کہا ہے کہ کئی عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے مختلف مراحل میں ہیں۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور گرگش نے امریکی تھنک ٹینک سے آن لائن گفتگو میں کہا کہ کئی عرب ممالک ایسے ہیں جو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے رابطوں میں ہیں اور مختلف مراحل میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ خطے کو ایک بڑے اسٹریٹیجک بریک تھرو کی ضرورت ہے اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں جو امن کے لیے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اردن یا مصر کی طرح نہیں بلکہ یہ ایک بڑے امن کی طرف پیش قدمی ہے۔ ہم نے اسرائیل کے ساتھ جنگ نہیں لڑنی ہے۔متحدہ عرب امارات کا کوئی بھی سفارتخانہ بیت المقدس کے بجائے تل ابیب میں ہوگا۔
یو اے ای