ای سی سی نے درآمدی چینی پر ٹیکسز میں کمی کی منظوری دے دی،حماد اظہر 

  ای سی سی نے درآمدی چینی پر ٹیکسز میں کمی کی منظوری دے دی،حماد اظہر 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے درآمدی چینی پر ٹیکسز میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔   یہ بات وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہرنے اپنے ایک ٹوئٹ  میں  بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر کے مطابق اس فیصلے سے نجی شعبے کو چینی کی درآمد میں سہولت مل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیے جانے والے فیصلے سے چینی کے ملکی ذخائر اور دستیابی میں بھی بہتری آئے گی۔  حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس تین سے صفر اور ود ہولڈنگ ٹیکس 5.5 سے کم کرکے 0.25 فیصد مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکسزمیں کمی محدود مدت اور چینی کی درآمد کی مخصوص مقدار کے لیے ہوگی۔ وفاقی وز نے کہا ہے کہ ٹی سی پی کو ایک ہفتے میں ٹینڈرز اور دیگر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

حماد اظہر  

مزید :

صفحہ اول -