حضرت محمد ؐ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین استعمال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

  حضرت محمد ؐ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین استعمال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت مذہبی امور نے پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین استعمال کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے عام معلومات اور قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور شدہ قرارداد کی تعمیل کرتے ہوئے یہ نوٹیفائی کیا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری و غیر سرکاری تمام امور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھا اور پڑھا جائے۔مزید برآں وزارت مذہبی امور نے تمام وزارتوں اور ڈویڑن کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن

مزید :

صفحہ اول -