پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت 10نئے شہروں میں گھر بنانے کافیصلہ 

      پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت 10نئے شہروں میں گھر بنانے کافیصلہ 

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کے 10نئے شہروں میں ڈویلپرز،بلڈرز اور انویسٹرز کے ساتھ جائنٹ وینچر کے ذریعے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ نئے شہروں میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، چنیوٹ، چشتیاں، کھاریاں، پتوکی، حضرو اورلودھراں شامل ہیں۔ وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہاکہ متعدد انویسٹرز، ڈویلپرز اور بلڈرز نے نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) سے رابطہ کیا ہے اور اس ضمن میں ان انویسٹرز، ڈویلپرز اور بلڈرز کی درخواستوں پر پھاٹا میں ضابطے کی کارروائی جاری ہے جس کے تحت ان بلڈرز کی رہائشی سکیموں کو منظور کرکے ان شہروں میں جلد از جلد کم لاگت گھروں کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔ پالیسی کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے تین لاکھ روپے کی سبسڈی کی فراہمی سے کم آمدنی والے طبقہ کو خاطرخواہ آسانی فراہم ہوگی۔

گھروں کی تعمیر

مزید :

صفحہ اول -