من پسند افراد کو ٹھیکی دینے کا الزام، عثمان بزدار کیخلاف ایک اور کیس کھل گیا، نیب نے تمام ریکارڈ طلب کر لیا

      من پسند افراد کو ٹھیکی دینے کا الزام، عثمان بزدار کیخلاف ایک اور کیس کھل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)عثمان بزدار پر من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نیب میں ایک اور کیس کھل گیا، نیب نے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکوں کی چھان بین شروع کر دی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب لاہور کو کچھ افراد کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف شکایات موصول ہوئیں جس میں الزام لگایا گیا کہ اعلیٰ حکومتی عہدیدار ایل ڈی اے بورڈ ممبران اور دیگر اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے من پسند افراد کو ٹھیکے دے کر نوازا گیا، جس پر نیب لاہور کی جانب سے ٹھیکے دینے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے ایل ڈی اے، ٹیپا اور دیگر اداروں سے ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ لاہور کا ایک پراجیکٹ اڑھائی کروڑ سے شروع ہوا اور آٹھ کروڑ روپے تک کیسے پہنچا ہے، اس حوالے سے بھی ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے، ٹھوکر نیاز بیگ پر زیر تعمیر گیٹ وے ٹو کی تعمیر کے منصوبے کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
نیب تحقئقات

مزید :

صفحہ اول -