7ستمبر کو فیصلہ ہو گا تعلیمی ادارے 15ستمبر کو کھولنے ہیں یا نہیں: شفقت محمود

    7ستمبر کو فیصلہ ہو گا تعلیمی ادارے 15ستمبر کو کھولنے ہیں یا نہیں: شفقت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 7 ستمبر کو فیصلہ ہوگا سکول 15 ستمبر کو کھولنے ہیں یا نہیں، وزارت صحت سکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز پر کام کر رہی ہے۔گزشتہ روزاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انکاکہنا تھا ہم نے باقاعدگی سے چاروں صوبوں کیساتھ اجلاس کیے، کوئی بھی فیصلہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر نہیں کیا، تعلیم کے معاملے پر وفاق نے صوبوں کو اعتماد میں لیا، پاکستا ن نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مثبت اقدامات کیے۔شفقت محمود کا کہنا تھا یکساں تعلیمی نصاب پر کام کیا، پہلی جماعت سے پانچو یں تک یکساں نصاب بن گیا، ماڈل ٹیکسٹ بک بنا رہے ہیں جو ہمارے نصاب کی عکاسی کرے گی، اپریل 2021 میں پاکستان کے تمام سکولوں میں ایک ہی نصاب ہوگا۔دوسری طرف وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر کا کہنا ہے کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، محرم الحرام کے دوران اور سکول کھلنے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، صوبائی تعاون سے وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تیار ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ کے تعاون سے کورونا کیسز میں ممکنہ اضافے کے خدشے سے نمٹنے کیلئے تیاری ہے۔ عوام کے تعاون اور حکومت کی حکمت عملی سے کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے لیکن خطرہ اب بھی موجود ہے۔ اسد عمر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ محرم الحرام میں بے احتیاطی اور سکول کھلنے کے بعد اس وباء کے پھیلاؤ میں تیزی آ سکتی ہے، این سی او سی صوبوں کے تعاون سے کورونا کیسز میں اضافے کو روکنے کیلئے ہر موقع پر تیار ہے۔
شفقت محمود

مزید :

صفحہ اول -