ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 332 رنز

  ساؤتھمپٹن ٹیسٹ، انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 332 رنز

  

ساوتھمپٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بائیو سکیور ماحول میں ساوتھمپٹن میں کھیلی جانیوالی سیریز میں پاکستان کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلے روز کے اختتام تک 4 وکٹ کے نقصان پر 332 رنز بنالیے۔ انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں ہی رورے برنز کو پویلین بھیج کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی، وہ صرف 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، دوسری کامیابی یاسر شاہ کے حصے میں آئی جب 18 ویں اوور میں ڈوم سیبلی 22 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ٹیم کے 114 رنز پر تیسری وکٹ جوئے روٹ کی گری جو نسیم شاہ کی گیند پر 29 کے اسکور پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔ چوتھے نمبر پر اولے پوپ آؤٹ ہوئے جو محض تین رنز پر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔انگلش کھلاڑی زیک کرالے اپنی ٹیم کیلئے مسیحا بن کر آئے اور انہوں نے 269 گیندوں پر ناقابل شکست 171 رنز اسکور کیے۔ یہ ان کے کیرئیر کی پہلی سنچری ہے ان کیساتھ جوز بٹلر نے بھی 148 گیندوں پر 87 رنز اسکور کیے۔ دونوں کھلاڑی تاحال کریز پر موجود ہیں۔بالنگ سائیڈ میں یاسر شاہ نے دو جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ

مزید :

صفحہ اول -