لوٹ مار ایسوسی ایشن کی سازشوں کے باوجود حکومت کے 2سال مکمل ہوئے: فیاض چوہان 

  لوٹ مار ایسوسی ایشن کی سازشوں کے باوجود حکومت کے 2سال مکمل ہوئے: فیاض چوہان 

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کورونا چیلنج کیساتھ کامیابی سے نمٹا گیا، پنجاب حکومت نے پہلے دن سے بہترین اقدامات کئے، لوٹ مار ایسوسی ایشن کی سازشوں کے باوجود دو سال مکمل ہوئے، ماضی کے بجٹ میں صرف لاہور کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی قیادت میں چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا، وزیراعلیٰ پنجا ب کے انسداد کورونا اقدامات کو عالمی میڈیا نے بھی سراہا، انسداد کورونا کیلئے پنجاب نے بہترین اقدامات کیے، وزیراعلیٰ نے کورونا کے دو ر ا ن صوبائی معاملات پر سب کو ساتھ لیا، وزیراعظم نے 2 سالہ کارکردگی پر عثمان بزدار کوسراہا۔ 2 سال میں پنجاب کابینہ کے 34 اجلاس ہوئے، بزدار حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے کوششیں کیں۔

فیاض چوہان 

مزید :

صفحہ اول -