کارفور کا لاہور میں نئے سٹور کا افتتاح 

کارفور کا لاہور میں نئے سٹور کا افتتاح 

  

لاہور(پ ر)پاکستان میں ماجد الفطیم کی جانب سے فعال ادارہ کارفور نے لاہور کے آمانہ مال میں اپنے نئے اسٹور کا افتتاح کیا ہے تاکہ ملک میں ریٹیل کے شعبے میں اپنی قائدانہ انداز سے موجودگی میں وسعت لاسکے اور اسی طرح شہر کی معاشی بحالی میں بھی اپنا کردار ادا کرسکے۔ پاکستان میں کارفور کا یہ نواں اسٹور ہے جو 2200 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے۔ یہ نیا اسٹور لاہور کے شہریوں کو تازہ پھل، سبزیاں، بیکری کی اشیاء اور گھریلو مصنوعات سمیت 9 ہزار سے زائد اشیاء فراہم کرے گا۔ کارفور کی جانب سے پاکستان میں اپنے موجودہ آپریشن میں وسعت لانے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب معاشی صورتحال غیریقینی کا شکار ہے۔ کورونا بحران کے دوران مقامی کاروبار اور سپلائرز کو تعاون اور مزید ملازمتیں فراہم کرنے سے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اسکا عزم ظاہر ہوتا ہے۔ سٹور کی افتتاحی تقریب سرکاری حفاظتی ہدایات کی روشنی میں منعقد ہوئی جس میں کارفور پاکستان اور آمانہ مال کی سینئر مینجمنٹ کے حکام نے شرکت کی۔ ماجد الفطیم ریٹیل میں کارفور پاکستان کنٹری منیجر جین مارک ڈومونٹ نے کہا، "یہ غیریقینی معاشی حالات ہیں اور اکھٹے کام کرکے اور ایک دوسرے کی معاونت کے ذریعے ہی ہم اسے بحال کرسکتے ہیں۔ کارفور کی جانب سے ہم پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور لاہور میں اپنے نئے اسٹور کا آغاز ہمارے عزم کی ایک اور مثال ہے۔ یہ ہماری تاریخ میں ایک اہم لمحہ ہے۔

 دیگر اداروں کی طرح ہم کارفور کی طرف سے پرامید ہیں کہ ہم اس مشکل صورتحال سے نکل آئیں گے اور جب ایسا ہوگا تو ہم فخر سے یاد کریں گے کہ کس طرح سے ہم نے مل جل کر یہ کام کیا۔" 

صارفین اپنی پسند کے برانڈ کے انتخاب کے ساتھ گروسری اشیاء کی باسہولت انداز سے خریداری کے ساتھ ٹرانزایکشنز پر پوائنٹس بھی حاصل کرسکیں گے جنہیں بعد میں رعایت کی شکل میں استعمال بھی کیا جاسکے گا۔ 

پاکستان میں کارفور کے نو اسٹورز ہیں جبکہ کارفور پاکستان ایپ کے ذریعے صارفین کو آن لائن خریداری کی بھی اضافی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔ 

مزید :

کامرس -