نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں مین اربوں کی کرپشن، چھان بین کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں مین اربوں کی کرپشن، چھان بین کیلئے ٹیکنیکل ...

  

  ملتان(سپیشل رپورٹر)واسا ملتان میں 2008سے 2013ء کے دوران نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی چھان بین کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیکنکل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ،سابق ڈائریکٹر ورکس وایم ڈی واسا ملک تصدق کی جانب سے جنک یارڈ سے خریدی گئی مشینری کی جانچ کیلئے ٹیکنکل ماہرین اور متعلقہ کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے گا۔اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت پر واساملتان میں 2008ء سے 2013ء کے دوران اربوں روپے مالیت کے فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے خصوصی ماہرین کی ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ڈسپوز ل اسٹیشنوں اورواٹر سپلائی اسٹیشنوں میں لگی مشینری کی جانچ پڑتال(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

 کریگی جبکہ اس مشینری کی کمپنی یا جنک یارڈ سے خریدے جانے بارے مذکورہ معروف کمپنی کیٹر پلر سے بھی معلومات حاصل کی جائیں گی واضع رہے کہ مذکورہ انکوائری میں اس وقت کے ڈائریکٹر ورکس اینڈ انجینئرنگ وایم ڈی واسا ملک تصدق اور اس کی ٹیم کے لوگ شامل ہیں جنھیں اس وقت کے ڈی جی ایم ڈی اے کی سرپرستی حاصل تھی۔

ٹیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -