پولیس کے رویے میں ہرصورت تبدیلی لائیں گے، انعام غنی 

پولیس کے رویے میں ہرصورت تبدیلی لائیں گے، انعام غنی 

  

  بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی نے بہاول پور میں اپنے آفس کا افتتاح کردیا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے کوسلامی دی۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف بھی موجود (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

تھے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سمیت بہاول پور  ایڈیشنل آئی جی آفس جنوبی پنجاب قائم  ہوچکا ہے اور بہت جلد وزیراعلی پنجاب بہاول پور آفس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کے لیئے بجٹ منظور ہونے کے بعد مل گیا ہے اور عملہ کی بھرتیاں بھی شروع کردی گئی ہیں ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے تین ماہ کے اندر اندر ہر کام مکمل کرلیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب بہاول پور سیکرٹریٹ کے حوالے سے آئی جی جنوبی پنجاب آفس کے قیام کے لیئے انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔کیونکہ اب عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیئے جائیں گے۔ کیس رجسٹریشن کے عمل کو بلاتفریق جاری رکھیں گے۔انہوں نے مذید کہا کہ پولیس کے رویئے میں ہر صورت تبدیلی لائیں گے پولیس رویوں کی وجہ سے عوام میں جو پزیرائی ملنی چاہیے وہ نہیں مل رہی۔انہوں نے کہا کہ کے پی اور ساوتھ پنجاب کا کلچر مماثلت رکھتا ہے۔ کے پی میں پولیس کے دروازے عوام کے لیئے ہر وقت کھلے ہیں اسی طرح جنوبی پنجاب میں بھی پولیس کے آفس عوام کے لیئے ہر وقت کھلے رہیں گے انہوں نے کہا کہ آج دفتر میں بیٹھنے کا پہلا دن ہے۔ محرم کے حوالے سے اس مرتبہ بہت محنت سے تیاری کی گئی ہے۔ محرم کے حوالے سے مختلف مکتبہ فکر کے علماء  کرام سمیت دیگر شعبوں کے رہنماوں سے میٹنگز بھی ہوچکی ہیں محرم میں کرونا کے پھیلاو سے بچنے کے لیئے ایس او پی پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گااس سلسلے میں آرمی اور رینجرز سے بھی رابطے میں ہیں امن و امان کے حوالے سے میڈیا کا اہم کردار ہیجنوبی پنجاب کا میڈیا ہماری آنکھیں اور ہمارے کان ہیں  کل گیارہ بجے سے ایک بجے تک ہر طرح کے عوامی مسائل کے حل کے لیئے موجود رہوں گا۔ کسی کو بھی ملنے کے لیئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا ہر طرح کی قانونی معاونت کے لیئے اوپن ڈور پالیسی پر مکمل عمل درآمد ہوگا۔ رحیم یار خان، مظفر گڑھ، راجن پور اور ڈی جی خان بھی اگلے ہفتے میں وزٹ کرونگا۔

انعام غنی

ضٗ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -