حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنیوالے یو ٹیوب چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم
ملتان(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)مرزا سلیم بیگ نے کیبل آپریٹرز کو محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)
کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہو ں نے دورہ ملتان کے دوران ریجنل آفس میں کیبل آپریٹرز کے ساتھ میٹنگ میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن و امان کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے اور ہر پہلو پر فوکس کیاجار ہاہے۔محرم الحرام میں چینلز پر مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے پروگرامز کئے جائیں جن سے بھائی چارے کی فضا کو مزید تقویت ملے‘ کسی بھی صورت میں کوئی متنازع مواد نشر نہیں ہونا چاہئیے‘ ایک دوسرے کے احترام پر مبنی پروگرامز ہونے چاہئیں۔ اس سلسلے میں کیبل آپریٹرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے پیمرا افسران کو حکم دیا کہ حکومتی احکامات و ایس او پیز کو نظر انداز کرنے والے یو ٹیوب چینلز مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے۔انہوں نے پیمرا ریجنل آفس کا دورہ بھی کیا اور افسران سے بریفنگ لی اور رپورٹ طلب کی کہ بھارتی چینلز و پروگرام چلانے والے کتنے کیبل آپریٹرز کے خلاف ایکشن لیاہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حکومتی ہدایات وایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے اور اس کی رپورٹ ارسال کی جائے۔
حکم