مشکل وقت میں کارکنوں کی قربانیاں   قابل ستائش ہیں، عقیل نجم ہاشمی

    مشکل وقت میں کارکنوں کی قربانیاں   قابل ستائش ہیں، عقیل نجم ہاشمی

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)کارکن کسی بھی سیاسی جماعت کاسرمایہ ہوتے ہیں۔مشکل وقت میں کارکنوں کی قربانیاں (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

 قابل ستائش ہیں۔ان خیالات کااظہارمرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل و چیف کوآرڈینیٹرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان عقیل نجم ہاشمی نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں رانامحمد راشد جاوید،ملک عادل انور،خرم بٹ،محمد آصف سہمی، تنویر اشرف رامے،ڈاکٹر محسن منور،مبین قریشی،جمیل رفیق،عامر اعوان،چوہدری عمران اور دیگر کارکنان شریک تھے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں لاتعداد ترقیاتی منصوبے شروع کروائے،معیشت کو مضبوط اور ترقی کی طرف گامزن کیا۔ملک سے لوڈشیڈنگ اوردہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ڈیمزکی تعمیرکاآغازاور اس کے زمین کی خریداری کو یقینی بنایا،عوام کو مہنگائی کے جن کے چنگل سے نجات دلوائی،لیکن حالات چیخ چیخ کربتا رہے ہیں کہ ترقیاتی منصوبے ختم،معیشت منفی،لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کاعذاب عوام پر ایک مرتبہ پھر مسلط ہی نہیں موجودہ حکومت ن لیگ دورحکومت کے ترقیاتی کاموں پر تختیاں لگاکر خوش ہے۔موجودہ حکومت کے ترجمان زبانی گفتگو سے ہی حکومتی کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں مگر کاٹھ کی ہنڈیا بار بار نہیں چڑھائی جاسکتی۔عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی اور ڈرامہ بازی سے آگاہ ہو چکے اور آج مسلم لیگ ن کی حکومت کو یاد کررہے ہیں۔ہم مسلم لیگ ن کے کارکنان مشکل وقت میں بھی عوام کی خدمت اور ان کی مشکلات کم کرنے میں اپنا مثبت کردارادا کرتے رہیں گے۔اورپاکستان بھر کی طرح بہاولپور میں بھی تنظیمی سطح پر اپنا بھرپورکردار ادا کرتے رہیں گے۔

عقیل نجم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -